سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کی انڈونیشیا کی عوامی مشاورتی کونسل کے چیئرمین سے ملاقات
سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کی انڈونیشیا کی عوامی مشاورتی کونسل کے چیئرمین سے ملاقات
مکہ مکرمہ:
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے مکہ مکرمہ میں رابطہ کے صدر دفتر میں انڈونیشیا کی عوامی مشاورتی کونسل کے چیئرمین جناب احمد موزانی اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا؛ اس وفد میں انڈونیشیا کی علماء کونسل، جمعیت نہضۃ العلماء اور جمعیت محمدیہ کےنامور مذہبی قائدین سمیت ارکانِ پارلیمنٹ شامل تھے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بالخصوص فریقین کے مابین مشترکہ اسلامی عمل کو مزید مستحکم کرنے سے متعلق پہلو زیرِ غور آئے۔ اس موقع پر اس اہم اسلامی مشن کی ادائیگی میں رابطہ عالم اسلامی کے کلیدی کردار کو سراہاگیا اور دنیا بھر میں اس کے مسلسل ثمرات وکامیابیوں کی تحسین کی گئی۔
بیلجیم کی وزارتِ داخلہ نے وزیرِ داخلہ، عزت مآب جناب برنارڈ کوینٹن کی موجودگی میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی میزبانی کی
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں وفاقی پارلیمنٹ کے اسپیکر، جناب پیٹر ڈی روور سے پارلیمنٹ کے صدر دفتر میں ملاقات کی