عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے مکہ مکرمہ میں اپنے دفتر میں جمہوریہ برونڈی کے اسلامی امور کے امامِ اکبر اور مفتی اعظم، کا خیرمقدم کیا
آج دوپہر:
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے مکہ مکرمہ میں اپنے دفتر میں جمہوریہ برونڈی کے اسلامی امور کے امامِ اکبر اور مفتی اعظم، شیخ نایاباغالو سالوم کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات میں برونڈی کے اس امتیاز کو سراہا گیا کہ وہاں مذہبی اور نسلی تنوع کے باوجود رواداری اور مثبت بقائے باہمی کی فضا قائم ہے۔ اس کے ساتھ، وہاں کے مؤثر اسلامی کردار کا بھی ذکر ہوا جو ہم آہنگی اور امن کی طرف بلانے والی اسلامی اقدار کی عملی تصویر پیش کرتا ہے۔
بیلجیم کی وزارتِ داخلہ نے وزیرِ داخلہ، عزت مآب جناب برنارڈ کوینٹن کی موجودگی میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی میزبانی کی
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں وفاقی پارلیمنٹ کے اسپیکر، جناب پیٹر ڈی روور سے پارلیمنٹ کے صدر دفتر میں ملاقات کی