ڈاکٹر العیسی نے ان مقابلوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ قرآنِ کریم کے حفاظ کے درمیان مسابقت کے جذبے کو فروغ دینے اور معاشرے میں ان کے کردار کو مزید مؤثر بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر العیسی نے ان مقابلوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ قرآنِ کریم کے حفاظ کے درمیان مسابقت کے جذبے کو فروغ دینے اور معاشرے میں ان کے کردار کو مزید مؤثر بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ رابطہ عالم اسلامی حفظِ قرآن اور اس کی تعلیم کے فروغ میں اپنی ذمہ داری ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کے ساتھ ہونے والے تفصیلی مکالمے کی چند جھلکیاں، جس کی میزبانی بیلجیئم کی وزارتِ خارجہ نے ایگمونٹ پیلس میں کی