سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العيسى نے مکہ مکرمہ میں رابطہ کے مرکزی دفتر میں نائیجیریا اور مغربی افریقہ میں سلسلۂ قادریہ کے شیخ طریقت جناب قریب اللہ ناصر کبر کا استقبال کیا
مجلس علمائے افریقہ کے قیام اور میثاق مکہ مکرمہ کے نہج پر افریقی ائمہ کی تربیت کی ستائش:
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العيسى نے مکہ مکرمہ میں رابطہ کے مرکزی دفتر میں نائیجیریا اور مغربی افریقہ میں سلسلۂ قادریہ کے شیخ طریقت جناب قریب اللہ ناصر کبر کا استقبال کیا۔
ملاقات میں بر اعظم افریقہ میں اسلامی امور سے متعلق متعدد موضوعات پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے متفقہ موقف اور مشترکہ اسلامی عمل کے فروغ کے لئے رابطہ عالم اسلامی کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ فکری اور ترقیاتی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے افریقی علمائے کرام کے درمیان مشترکہ کاوشوں اور موقف کو یکجا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیاگیا۔ اس موقع پر رابطہ کی جانب سے مجلس علمائے افریقہ کے قیام اور #میثاق_مکہ_مکرمہ کے نہج پر افریقی ائمہ کرام کی تربیت کی ستائش کی گئی۔
بیلجیم کی وزارتِ داخلہ نے وزیرِ داخلہ، عزت مآب جناب برنارڈ کوینٹن کی موجودگی میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی میزبانی کی
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں وفاقی پارلیمنٹ کے اسپیکر، جناب پیٹر ڈی روور سے پارلیمنٹ کے صدر دفتر میں ملاقات کی