ڈاکٹر العیسی کی ویٹیکن کے سفیر اور امن یونیورسٹی کے نمائندے سے ملاقات
شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ریاض دفتر میں اقوام متحدہ میں ویٹیکن کے سفیر جناب ننسیو فارچیونٹس اور جنیوا میں اقوام متحدہ کےدفتر میں اقوام متحدہ امن یونیورسٹی کے مستقل نمائندے جناب ڈیوڈ فرنانڈیز سے ملاقات کی۔
مہمانوں نے دنیا بھر میں رابطہ کی گراں قدر خدمات کو سراہا۔
بیلجیم کی وزارتِ داخلہ نے وزیرِ داخلہ، عزت مآب جناب برنارڈ کوینٹن کی موجودگی میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی میزبانی کی
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں وفاقی پارلیمنٹ کے اسپیکر، جناب پیٹر ڈی روور سے پارلیمنٹ کے صدر دفتر میں ملاقات کی