عزت مآب شيخ ڈاکٹر محمد العیسی کو ورلڈ اکنامک فورم(ڈیووس) میں شرکت کی باضابطہ دعوت موصول ہوئی ہے
عزت مآب شيخ ڈاکٹر محمد العیسی کو ورلڈ اکنامک فورم(ڈیووس) میں شرکت کی باضابطہ دعوت موصول ہوئی ہے۔آپ کو یہ دعوت فورم کے بانی اور سی ای او جناب کلاؤس شواب اور فورم کے صدر جناب بورج برینڈ کی طرف سے موصول ہوئی ہے۔
کوویڈ 19 کے حالات کی روشنی میں منعقد ہونے والے اس ورچوئل فورم میں عالمی رہنما،اقوام متحدہ ،یورپی یونین کی اہم شخصیات اور نامور کمپنیوں کے سربراہان شرکت کریں گے جو بین الاقوامی سیاسی ترجیحات کا تعین اور انسانی مسائل کو عالمی توجہ کا مرکز بنانے کی کوشش کریں گے۔
بیلجیم کی وزارتِ داخلہ نے وزیرِ داخلہ، عزت مآب جناب برنارڈ کوینٹن کی موجودگی میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی میزبانی کی
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں وفاقی پارلیمنٹ کے اسپیکر، جناب پیٹر ڈی روور سے پارلیمنٹ کے صدر دفتر میں ملاقات کی