عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمدالعیسی نے مملکت سعودی عرب میں آذربائیجان کے سفیر شاہین شاکر سے ملاقات کی
عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمدالعیسی نے مملکت سعودی عرب میں آذربائیجان کے سفیر شاہین شاکر سے ملاقات کی جنہوں نے دنیا بھر میں رابطہ عالم اسلامی کے بااثر اور روشن کردار کو سراہا.محترم سفیر نے آذربائیجان انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کے لئے آپ کو سرکاری دعوت نامہ سپرد کیا.
بیلجیم کی وزارتِ داخلہ نے وزیرِ داخلہ، عزت مآب جناب برنارڈ کوینٹن کی موجودگی میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی میزبانی کی
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں وفاقی پارلیمنٹ کے اسپیکر، جناب پیٹر ڈی روور سے پارلیمنٹ کے صدر دفتر میں ملاقات کی